مدحت شہزاد پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ کیلئے نامزد

 مدحت شہزاد پرائیڈ آف  پاکستان ایوارڈ کیلئے نامزد

آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی مدحت شہزاد کو پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا

مظفرآباد (بیورو رپورٹ)سیکرٹری اطلاعات کو آزادکشمیر کے پبلک سیکٹر میں پہلی خاتون آفیسر ہونے کی وجہ سے نامز د کیا گیا جو بذریعہ پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئیں اورآزادکشمیر کی پہلی خاتون سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کی پہلی آ فیسرہیں جو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سٹاف کو ٹریننگ دیتی رہی ہیں۔ آزادکشمیر میں سیاحت، آئی ٹی اور انفارمیشن کے سیکٹر میں اصلاحات کے حوالہ سے بھی ان کی خدمات بہترین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں