راولپنڈی چیمبر اور ڈایا بیٹیز سینٹر میں ایم اویو پر دستخط

راولپنڈی چیمبر اور ڈایا بیٹیز سینٹر میں ایم اویو پر دستخط

سینٹر چیمبر ممبران کو شوگر کی کنسلٹنٹ فیس اور لیب ٹیسٹ میں ڈسکائونٹ دے گا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دی ڈایا بیٹیز سینٹر (TDC)کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے گئے، ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا تھا،ڈایا بیٹیز سینٹر کی جانب سے سی ای اوطاہر عباسی اور راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر ناصر مرزا نے دستاویز پر دستخط کئے ، سمجھوتے کے تحت ڈایا بیٹیز سینٹر راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو ذیابیطس (شوگر ) کے مریضوں کیلئے کنسلٹنٹ فیس میں 45فیصد اور لیب ٹیسٹ میں پانچ سے آٹھ فیصد تک کا ڈسکائو نٹ دے گا،اس موقع پر طاہر عباسی نے کہا کہ ذیابیطس کے بارے میں آگاہی کیلئے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر طبی کیمپ لگائے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں