کینٹ :جامع مسجد عثمان میں ختم قرآن کی روح پرور تقریب

کینٹ :جامع مسجد عثمان میں  ختم قرآن کی روح پرور تقریب

قرآن مجید کلام اللہ ہے اور خاتم النبیین نبی کا معجزہ ہے ،تکمیل قرآن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہی ہوئی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ان خیالات کا اظہار جامع مسجد عثمان میں ختم قرآن کی روح پرور تقریب سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ رمضان الوداع ہونے کو ہے ، آخری راتوں کی برکتیں سمیٹنے والے خوش نصیب ہیں، تقریب سے قاری ضامن اشرف،قاضی ضیا الحق،مفتی عبدالماجد حقانی،مشتاق احمد اور قاضی فدا حسین نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے اختتام پر حاجی ظفر اقبال نے حفاظ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں