عید کے بعد ڈی 12 کے ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت

 عید کے بعد ڈی 12 کے ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت

پارکس، روڈ انفراسٹرکچر کے کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ڈی12 کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ہدایت کی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سیکٹر ڈی بارہ میں جاری ترقیاتی کاموں کومزید تیز کیا جائے ۔ سیکٹر کے پارکس اور روڈ انفراسٹرکچر کے ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں۔چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے موقع پر افسران کوسیکٹر میں جاری کاموں کو مزید موثر اور تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد مذکورہ سیکٹر کی تمام چھوٹی بڑی،اہم اور مرکزی شاہراہوں کی کارپٹنگ مکمل کی جائے ۔جہاں ضرورت ہو وہاں پر روڈ کی مرمت اور پیچ ورک بھی کیا جائے ۔ ڈی بارہ کے رہائشیوں کو بہترین روڈ انفراسٹرکچرکی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں