وقف املاک ایکٹ پر سرکاری کمیٹی مسترد کرتے ہیں ،علما

وقف املاک ایکٹ پر سرکاری کمیٹی مسترد کرتے ہیں ،علما

اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے علاوہ کسی کو نمائندہ تسلیم نہیں کرتے ،مولانا نذیر فاروقی ودیگر

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) تحریک تحفظ مساجد و مدارس نے حکومت کی وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے قائم کی گئی سرکاری کمیٹی کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارانمائندہ فورم اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ ہے ، اس کے علاوہ کسی کو نمائندہ تسلیم نہیں کرتے ،یکم جولائی کو لیاقت باغ میں تحفظ مدارس ومساجدکنونشن ہوگا،حکومت کی کمیٹی ڈھونگ ہے ، حکومت مخلص ہے تو وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی کے سپیکرکوبھیجے گئے مسودے میں ترامیم کرے ، مولانافضل الرحمن کی طرف سے مدارس کے تحفظ کیلئے بلائے گئے کنونشن کاخیرمقدم کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے صدر اور پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی،جمعیت علماء اسلام پنچاب کے ا میرمولاناڈاکٹرعتیق الرحمن ، تحریک تحفظ مساجد و مدارس کے رہنمائوں مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا ظہور احمد علوی اور دیگر نے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں