چارہ کی فصلیں پانی کی زیادتی برداشت کرسکتی ہیں، محکمہ زراعت

چارہ کی فصلیں پانی کی زیادتی برداشت کرسکتی ہیں، محکمہ زراعت

کاشتکار موسمی پیش گوئی پر نظر رکھیں اور آبپاشی کا پروگرام ترتیب دیں، ترجمان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف فصلوں کے تحفظ کیلئے بتایا ہے کہ چارہ کی فصل پانی کی زیادتی کو برداشت کر سکتی ہے لہٰذا بارش کے زائد پانی کو ان فصلوں میں منتقل کرنے سے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے، سبزیوں کی فصلیں پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والے موسمی پیش گوئی پر نظر رکھیں۔ تاکہ اپنی فصلوں کی آبپاشی کیلئے اس کے مطابق اپنا پروگرام ترتیب دے سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں