انتقال پر ملال

 انتقال پر ملال

سابق ضلع ناظم اٹک و ایم این اے میجر طاہر صادق کی پھوپھی انتقال کر گئیں

فتح جنگ (نمائندہ دنیا )مرحومہ سابق ناظم یونین کونسل اجووالہ عامر مسعود کی خالہ تھیں ،نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ملک انور خان ، سردار افتخار ،ملک جمشید ، ملک لیاقت اور دیگر نے شرکت کی ،مرحومہ کو باہتر گائوں کے آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔٭راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصرخان حرکت قلب بند ہونے پر وفات پا گئے ، انکی نماز جنازہ سرگودھا میں ادا کردی گئی،سی پی او ا حسن یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں