فضل الرحمن نے کشمیری عوام کی توہین کی ، راجہ ثاقب

 فضل الرحمن نے کشمیری عوام کی توہین کی ، راجہ ثاقب

کشمیر ی عوام کی واضح اکثریت نے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا ہے ، بیان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن ویلفیئر ونگ راولپنڈی کے صدر راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو نہ ماننے کا بیان دے کر مولانا فضل الرحمن نے کشمیری عوام کی توہین کی ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کے جذبات کی جو موثر ترجمانی کی ہے یہ اسی کا صلہ ہے کہ کشمیر ی عوام کی واضح اکثریت نے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا ہے ، ایک خصوصی بیان میں انہو ں نے پی ٹی آئی کی واضح اکثریت پر وزیر اعظم عمران خان اور جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ۔دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے بار ہا آزمائے ہو ئے مفاد پرست سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہنے کے باوجود اپنی کوئی کارکردگی پیش کرنے سے قاصر ہیں جبکہ پی پی پی اور ن لیگ کی کشمیر پالیسی سے بھی لوگ اچھی طرح واقف ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں