ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج یوم استحصال کشمیر منائے گی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج یوم استحصال کشمیر منائے گی

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر منیجر محمد حسنین نے کہا ہے کہ کمپنی نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آج یو م استحصال کشمیر منائے گی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اس موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے جائینگے اور یکجہتی واک بھی کی جائیگی، آج صبح 9بجے ایک منٹ کیلئے ٹریفک بند ہوگی اور خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں آج کے دن کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، انہوں نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مسلسل جاری کر فیو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں