تمباکونوشی مہلک ،حکومت ہیلتھ لیوی نافذ کرے ، ثنا اللہ گھمن

تمباکونوشی مہلک ،حکومت ہیلتھ لیوی نافذ کرے ، ثنا اللہ گھمن

ہرسال تمباکوسے جڑی بیماریوں کے علاج پر615ارب خرچ کئے جاتے ہیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری وڈائریکٹر آپریشن ثنا اللہ گھمن نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی فرض عوام کی صحت ہے ،ہیلتھ لیوی نافذ کرکے ہرسال بیماریوں پرخرچ کئے جانے والے 615ارب روپے بچاکرعوام کی صحت پرخرچ کئے جائیں ،ہرسال تمباکوسے جڑی بیماریوں کے علاج پر615ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں، اگردو سال قبل ہیلتھ لیوی نافذ کردیاجاتاتواب تک اربوں روپے بچائے جاسکتے تھے اور سالانہ 55ارب روپے کااضافی ریونیوبھی حاصل ہوتا،صحت کومتاثرکرنے والے عوامل تمباکواور اس سے جڑی دیگرمصنوعات کوعوام کی پہنچ سے دورکرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،تمباکودل سمیت متعدد امراض کی وجہ ہے ،اس سے اپنے بچوں کوبچانے کے لئے ہمیں ہرممکن اقدامات اٹھاناہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں