شہری 9موٹر سائیکلوں، 2رکشوں،نقدی،زیور سے محروم

شہری 9موٹر سائیکلوں، 2رکشوں،نقدی،زیور سے محروم

نصیر آباد میں خرم کے جم سے چودہ لاکھ کاسامان چوری ہوگیا،مقدمات درج

راولپنڈی (خبر نگار )شہریوں کو9موٹرسائیکلوں، دو رکشوں ، نقدی ، زیور اور اشیاسے محروم کردیاگیا۔ گنج منڈی سے عارف،رتہ امرال سے ایاز، پیرودہائی سے عبدالرزاق،وارث خان سے خالد،بنی سے ساجد ،صادق آباد سے اعجاز ،نصیر آباد سے سلیمان،ایئر پورٹ سے وحید کے موٹرسائیکل ، وارث خان سے حمزہ ،نصیر آباد سے جمیل کے رکشے چوری کرلیے گئے ۔ بنی میں عبدالحسیب سے موٹرسائیکل اور نقدی ،نصیر آباد میں خرم کے جم سے چودہ لاکھ کاسامان ،ایئر پورٹ کے علاقے میں ایف آئی اے ملازمہ راشدہ کی گاڑی سے نقدی اور دیگر کاغذات چرا لیے گئے ۔ رتہ امرال میں فیاض کی دکان سے تین ڈاکوئوں نے نقدی وموبائل ،نیوٹائون میں موٹرسائیکل سوار دوڈاکوئوں نے نعمان کی دکان سے نقدی اورموبائل چھین لیے ۔مورگاہ میں زوار کے گھر سے چالیس لاکھ روپے ، زیورات اورموبائل چوری کرلیے گئے ۔ وارث خان میں نصیر کے گھر سے دولاکھ تیس ہزارروپے ،بنی میں یوسف کے دفتر سے مختار نے نقدی اور اشیا،صادق آباد میں علی زادہ کے کمرے سے نامعلوم عورت نے موبائل وغیرہ چوری کرلیا۔ مقدمات درج ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں