نامیاتی زراعت کی ترقی کیلئے اسکا کردار مانا جائے ، فخرامام

نامیاتی زراعت کی ترقی کیلئے اسکا کردار مانا جائے ، فخرامام

حکومت کی پالیسی نامیاتی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے کہا ہے کہ حکومت کی نامیاتی زرعی پالیسی ملکی نامیاتی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں نامیاتی زراعت کے فروغ کے لئے ماحولیاتی نظام بنایا جائے ، نامیاتی زراعت کی ترقی کیلئے اسکا کردار مانا جائے ،ورکشاپ سے ڈاکٹر بابر باجوہ سینئر ریجنل ڈائریکٹر ایشیا ،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں