دو مغوی بہنیں بازیاب ، اغوا میں ملوث ماں بیٹا گرفتار

 دو مغوی بہنیں بازیاب ، اغوا میں ملوث ماں بیٹا گرفتار

لوہی بھیر کے گاؤں ہرن میرا کی دونوں مغوی بہنوں کو دارالامان بھجوادیا گیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) لوہی بھیر پولیس نے نواحی گاؤں ہرن میرا سے اغواء ہونیوالی دو بہنیں فاطمہ بی بی اور زینب بی بی کو بازیاب کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ماں بیٹا گرفتار کرلیاجبکہ دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے ، مقامی پولیس کو مسماۃ شبانہ بی بی نے درخواست دی تھی ،مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کو استعمال کیا اور مقدمے میں ملوث ملزم شمیر عباس اور اس کی والدہ ملزمہ مسماۃ فوزیہ کو گرفتارکر لیا گیا، دونوں مغوی بہنوں کو بازیاب کر کے دارالامان بھجوایا گیا ،ملزمان دونوں بہنوں کو شادی کی غرض سے اغوا کر کے لے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں