یو ایس مشن اوپن یونیورسٹی سے مل کر کام کریگا،امریکی سفارتکار

 یو ایس مشن اوپن یونیورسٹی سے مل کر کام کریگا،امریکی سفارتکار

فلپ اسیس کا 8ماہ دورانیہ کی ای لرننگ تربیت کی اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لئے یو ایس مشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مل کر کام کرے گا، ان خیالات کا اظہار امریکی سفارت خانے میں نائب ثقافتی امور کے آفیسر فلپ اسیس نے 8ماہ دورانیہ کی ای لرننگ کی تربیت کی اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا،فلپ اسیس نے کہا کہ وسیع تعلیمی نیٹ ورک ، ڈیجیٹلائزیشن ، صلاحیتوں اور تعلیمی مہارتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکا کی ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان(یو ایس ای ایف پی) نے پاکستانی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبرز کو ای لرننگ کی تربیت فراہم کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انتخاب کیا تھا ،اوپن یونیورسٹی نے آٹھ ماہ کے اس پراجیکٹ کے تحت چار یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبرز اور آئی سی ٹی عملے کوای لرننگ تربیت فراہم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں