چیئرمین سی ڈی اے کا ایف نائن پارک تھیٹر، شعرا کارنر کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا ایف نائن پارک تھیٹر، شعرا کارنر کا دورہ

تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، پندرہ یوم کے اندر مکمل ہوجائے گا ،سی ڈی اے حکام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے افسر وں کے ہمراہ ایف نائن پارک میں تھیٹر اور شعرا کارنر کا دورہ کیا اورتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، حکام کے مطابق تھیٹر کا تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو پندرہ یوم کے اندر مکمل ہوجائے گا اور جلد یہاں پر ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے شعرا کارنر کے تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور پندرہ یوم کے اندر ثقافتی، تعلیمی، کتب بینی سمیت دیگر سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائیگا، متعلقہ حکام نے ایف نائن پارک میں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے پیش نظر کرکٹ گرائو نڈ کو تمام تر ممکنہ سہولیات سے آراستہ کرکے فعال کردیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں