ڈی سی راولپنڈی کا چہلم جلوسوں کے مختلف روٹس کا دورہ

ڈی سی راولپنڈی کا چہلم جلوسوں کے مختلف روٹس کا دورہ

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی ہمراہ تھے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے چہلم کے ماتمی جلوسوں کے مختلف روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی بھی چیک کی، ڈپٹی کمشنر نے روٹ کا مکمل دورہ کیا اور اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا، ادھر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چہلم شہادت امام حسینؓ کے جلوس کیلئے شہر بھر کی گلیوں، راستوں، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اردگرد خصوصی صفائی کرائی، ورکرز کی اضافی نفری تعینات کر کے جلوس کے روٹ کے علاقوں کرنل مقبول امام بارگاہ، کمیٹی چوک، کالج روڈ برڈ مارکیٹ، راجہ بازار، باڑا مارکیٹ، پرانا قلعہ، جامع مسجد روڈ، قدیمی امام بارگاہ، بنی چوک اور کرتار پورہ پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی گئی، سڑکوں کو دھویا گیا اور چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں