انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا سو فیصد نتیجہ

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا سو فیصد نتیجہ

اللہ کا شکر اداکرتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،زمردخان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا شاندار نتیجہ، سو فیصد طلبہ کامیاب رہے ، کیڈٹ کالج کے طالبعلم عصمت اللہ نے 1078 نمبر حاصل کر کے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی، عصمت اللہ نے 98 فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ تمام طلبہ نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کے موقع پر سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں تمام کیڈٹس نے ایک تاریخ رقم کی ہے ،صدیق پبلک سکول کی انتظامیہ کو خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جن کے اساتذہ کی محنت کی بدولت آج یہ بچے کامیاب ہوئے ہیں،طالب علم عصمت اللہ نے 1078 ، محمد کاشف 1077 ،اشفاق علی 1071 ،محمد قدیر 1070 ،نقیب الرحمن 1054 ، ارشاد احمد1054 ،طلحہ عثمان 1034 ،ابراراشرف 1020،جنید احمدنے 1034 نمبر حاصل کرکے ایف ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تمام طلبہ نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں