خواجہ سراکواحساس پروگرام میں شامل کیا،شیریں مزار

خواجہ سراکواحساس پروگرام میں شامل کیا،شیریں مزار

مقصدترقی کے مواقع فراہم کرناہے ، ٹرانس جیندرپروٹیکشن سنٹرکے افتتاح پرخطاب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے خواجہ سرا برادری کو احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈ کے اقدامات میں شامل کیا ہے جس کا مقصد ان کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن فور میں پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹرز قائم کئے جائینگے ۔ یہ سنٹر ٹرانس جینڈرز کو قانونی امداد ، صحت کی بنیادی سہولیات ، نفسیاتی مشاورت اور عارضی پناہ گاہ بھی فراہم کرے گا۔ شریں مزاری

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں