معمولی تلخ کلامی پر مسجد میں دو گروپوں کا ٹاکرا،فائرنگ

معمولی تلخ کلامی پر مسجد میں دو گروپوں کا ٹاکرا،فائرنگ

کورال پولیس نے حاجی فولاد سمیت 16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تھانہ کورال کے علاقے پنجگراں میں مسجد میں ہونے والی معمولی تلخ کلامی پر مسلح ملزمان کے دو گروپ ایک دوسرے سے الجھ بیٹھے اور فائرنگ کردی ۔عمر حیات نے پولیس کو بتایاکہ حاجی فولاد سمیت 16ملزمان جن کا تعلق دو گرپوں سے ہے انکی مسجد میں ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی دونوں گروپ مسلح تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے ، ہوائی فائرنگ کی اور فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں