نانبائیوں کا20اکتوبرکو پرامن احتجاج کااعلان

نانبائیوں کا20اکتوبرکو پرامن احتجاج کااعلان

مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر شفیق قریشی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث 14اکتوبر کی ملاقات نہیں ہو سکی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہنگامی اجلاس میں طے پایاکہ 20 ۱کتوبر کوپنجاب کی تنظیمیں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ اور پر امن احتجاج کیا جائے گا ،اگر انتظامیہ نے داد رسی نہ کی تو نان روٹی کا ریٹ بڑھا دیں گے ، مہنگائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے کہاراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ملز مالکان کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے ،11سو روپے والے توڑے کا ناقص آٹا تندور میں روٹی پکانے کے قابل نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائن آٹااور میدہ کے پرانے ریٹ بحال کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں