12ربیع الاول :ڈی آئی جی آپریشنز سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرینگے

12ربیع الاول :ڈی آئی جی آپریشنز سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرینگے

ڈی آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ، ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیزودیگر کی شرکت

اسلام آباد(خبر نگار)بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی نے شرکت کی ،اجلاس میں بارہ ربیع الاول کی تقریبات سمیت برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ، سی سی ٹی وی و ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلینس کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے ،اے آئی جی سپیشل برانچ واک تھرو گیٹ کے نصب کو یقینی بنائیں گے ایس ایس پی ٹریفک،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کریں گے ، جلوس کے راستے میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں