شہر سے 21موٹر سائیکل ،2گاڑیاں،زیور اور نقدی چوری

شہر سے 21موٹر سائیکل ،2گاڑیاں،زیور اور نقدی چوری

شہریوں کو 21موٹر سائیکلوں، 2گاڑیوں، زیور، نقدی اور اشیا سے محروم کر دیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) پیرودہائی سے عبدالرازق، لطیف، وارث خان سے انیس، نیوٹائون سے احسان، نعمت، صادق آباد سے عمران، زین، حنیف، سول لائن سے آصف، منتظر، شاہد، ایئرپورٹ سے اویس، سفیر شاہ، دلاور، امجد، صدر بیرونی سے نیاز، خالد، کینٹ سے ولید، ویسٹریج سے ظفر، روات سے فہد بٹ اور عمیر کے موٹرسائیکل، وارث خان سے یاور کی کار، نصیرآباد سے الطاف کی پک اپ چوری کر لی گئی۔ سٹی میں کامران کی دکان کے ملازم نے 28لاکھ کا سامان چوری کرلیا، صادق آباد میں روبینہ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور 65ہزار روپے چوری کر لیے گئے،مقدمات درج ہو گئے۔ ویسٹریج میں دو ڈاکوئوں نے ظفر کی دکان سے نقدی اور 35سوٹ چھین لیے، نصیرآباد میں سرکاری ڈسپنسری سے یو پی ایس کی بیٹری تالے توڑ کر چوری کرلی گئی، مورگاہ میں یونس کے گھر سے زیوراور کپڑے، قراۃ العین کی بوتیک کے 10لاکھ کے سوٹ چوری کر لئے گئے، مقدمات درج ہو گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں