نمل میں علامہ اقبال پر دوروزہ عالمی کانفرنس کاآغاز،اتحادمسلمین کیلئے خدمات کو سراہا

نمل میں علامہ اقبال پر دوروزہ عالمی کانفرنس  کاآغاز،اتحادمسلمین کیلئے خدمات کو سراہا

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں شعبہ فارسی کے زیر انتظام علامہ اقبال پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جس کا عنوان \"فکر اقبال کی عصری معنویت \"ہے اور اس میں افغانستان، انڈیا، ترکی، جرمنی اور ایران سے سکالرز شرکت کر رہے ہیں ، افتتاحی تقریب کا آغاز نمل میں منعقد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی تھے جبکہ سابق ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر فتح محمد ملک اور چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر ایران کے سفیر نے کہا کہ علامہ اقبال مسلم امہ کا شاعر ہے مسلمانوں اتحاد کے لئے اقبال کی خدمات گرانقدر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں