خوشحالی ،امن پاکستان اور یو اے ای کا مشترکہ ویژن،سنجرانی

خوشحالی ،امن پاکستان اور یو اے ای کا مشترکہ ویژن،سنجرانی

دونوں ممالک کی دوستی ہر امتحان میں پور ی اتری ،50ویں سالگرہ پر یو اے ای کو مبارکباد

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے اتحاد، ترقی و خوشحالی کی مثالی منزلیں طے کی ہیں، خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پور ی اتری ہے ، سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے بھی متحدہ عرب امارات کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔سنجرانی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں