شہری3گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں،لاکھوں روپے کی اشیا سے محروم

 شہری3گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں،لاکھوں روپے کی اشیا سے محروم

سرقہ کی وارداتوں کے دوران ملزمان نقدی،زیورات اور موبائل فون بھی لے گئے

اسلام آباد (خبر نگار ) وفاقی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو 3گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں وسیم کی دکان میں گھس کرتین ملزمان نے نقدی ،پسٹل اور موبائل فون مالیتی تین لاکھ روپے چھین لئے ،تھانہ نون کی حدود میں روڈ پر جاتے ہوئے محمد حمزہ سے دو ملزمان نے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ،ادھر تھانہ نون کی حدود سے شیراز، بھارہ کہو سے معین اور شہزاد ٹائون سے عبدالرحمن کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ آئی نائن سے حسن علی اور کھنہ سے قمر زمان کے موٹر سائیکل چور لے اڑے ،مزید برآں لوہی بھیر میں امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان نقدی اورزیورات مالیتی دس لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ،مارگلہ میں حلیم احمد کی جیب سے موبائل فون اور سیکرٹریٹ میں شادی کی تقریب میں طاہر تاج کی بیوی کا پرس جس میں دو لاکھ روپے تھے چوری کر لیا گیا ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں