جڑواں شہروں میں چوریاں، ڈاکے، وارداتیں بڑھ گئیں، شہری خوفزدہ

جڑواں شہروں میں چوریاں، ڈاکے، وارداتیں بڑھ گئیں، شہری خوفزدہ

شہری درجنوں وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،3گاڑیوں اور لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم ،روات میں بھی وارداتیں ،دومویشی ، ایک ٹن سریا، پانچ لاکھ روپے ، غیر ملکی کرنسی اور 49تولے کے زیورات چورلے اڑے

اسلام آباد ،راولپنڈی (خبر نگار )جڑواں شہروں میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی ،سٹریٹ کرائم اور دھوکا دہی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو 14موٹرسائیکلوں ،3گاڑیوں اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فونوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا گیا جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود سے عبدالمعیز، رمنا سے فرحان نواز ، آئی نائن سے کامران منظور ، پیرودھائی سے بابر،بنی سے اسحاق ،نیوٹائو ن سے احسن،زین، توقیر، وصی، صادق آباد کے علاقے میں سے وقار،سول لائن سے جواد ،مورگاہ سے حمزہ ،صدربیرونی سے غلام حرکے موٹرسائیکل جبکہ کینٹ سے جنید کی مہران، ویسٹریج سے جاوید کی مہران چورلے اڑے ،تھانہ نون کی حدود میں رانا سہیل کے گھر داخل ہو کر دو ڈاکوئوں نے 9لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چھین لئے ، آبپارہ میں اسد رحمان کے گھر داخل ہو کر چار ڈاکوئوں نے 50لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات ، آبپارہ ہی میں عمران ملک سے گھر کے باہر تین ڈاکوئوں نے 25لاکھ روپے مالیت کی کرولا گاڑی اور آئی نائن کی حدود میں روڈ پر جاتے ہوئے ثناء اللہ سے دو ڈاکو نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقے میں نوید سے موٹرسائیکل ،بنی سے رفیق کی اہلیہ کے پرس سے موبائل فون اور نقدی ،شیخ طاہر کے گھر کے سامنے موٹرسائیکل سواروں نے طلائی زیورات، نیوٹائو ن میں کاشان سے موبائل فون ،کینٹ میں فاروق کی اہلیہ سے موبائل فون ، نصیر آباد میں نقیب ،معاذ سے موبائل فون ،سول لائن میں ذیشان سے موبائل چھین لئے گئے ،روات کے علاقے میں ثناکی بھینس اور گائے ،مقصود کا ایک ٹن سریا،ماریہ کے گھر سے پانچ لاکھ روپے ، چارسو یورو، بیس ہزار درہم، چار سو پائو نڈ اور 49تولے کے طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں