راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کی بھر مار

راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کی بھر مار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی راولپنڈی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا مری روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں اور گنجان رہائشی و کمرشل علاقوں میں بغیر نقشہ غیر قانونی تعمیرات اور شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے دی گئی ۔

حال ہی میں تبدیل ہونے والے چیف میونسپل افسر سردار نصیر نے شہر کی تمام غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پیش رو چیف میونسپل افسر علی عباس بخاری نے کارروائی کو روکنے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ذریعے چیف افسر سردار نصیر کو ہی تبدیل کروا دیا جس کے بعد کارروائی مکمل طور پر جمود کا شکار ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں