پاکستانی زبانیں پاکستان کی ثقافت و تہذیب کا حصہ ،ڈاکٹررئوف

 پاکستانی زبانیں پاکستان کی ثقافت و تہذیب کا حصہ ،ڈاکٹررئوف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ادارہ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے ایک روزہ قومی آن لائن کانفرنس \'\'پاکستانی زبانوں کے پچھتر سال\'\' منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز ناول نگار،ادیب ، مصنف و منصف محمد حفیظ خان نے کی۔

مہمانِ خاص ڈاکٹر عبداللہ جان عابد نے پشتو زبان و ادب اور مہمانِ اعزاز ڈاکٹر واحد بخش بزدار نے بلوچی زبان کے گزشتہ پچھتر سالوںمیں شعر و ادب کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے ، ابتدائی کلمات ڈاکٹر راشد حمید نے ادا کئے ، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر رؤف پاریکھ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، ڈاکٹر رؤف پاریکھ نے کہا کہ پاکستانی زبانیں پاکستان کی ثقافت اور تہذیب کا ایک حصہ ہیں اور دنیا میں زبانیں معدوم ہوتی جارہی ہیں لہٰذا زبانوں کا بچانا ضروری ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں