کشمیر کونسل انتخابات :پیپلز پارٹی کا ن لیگ کوووٹ دینے کا فیصلہ
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) کشمیر کونسل کی دو نشستوں کے لئے 24جنوری کو پولنگ ہو گی، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق پولنگ قانون ساز اسمبلی میں سوموار کو دن 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔
کونسل کے انتخابات کا الیکٹورل کالج ممبران قانون ساز اسمبلی پر مشتمل ہوتا ہے ، ممبران کا انتخاب پانچ سال کے لئے ہوتا ہے ،ادھر پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیر کونسل کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چودھری یاسین نے مسلم لیگ نواز کے چیف آ رگنائزر شاہ غلام قادر اور ان کی جماعت کے سینئر رہنمائوں سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا،گزشتہ سال کونسل انتخابات میں ن لیگ نے پی پی پی امیدوار کو ووٹ دیئے تھے اور پی پی پی کے امیدوار خواجہ طارق سعید ممبر کشمیر کونسل بن گئے تھے ۔