مظفرآباد شہر کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ

مظفرآباد شہر کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) مظفرآباد شہر کو مزید خوبصورت بنانے اور یہاں تفریح گاہوں میں اضافہ کرنے کے حوالہ سے سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک عطا اللہ عطا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور محکمہ زراعت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین DAMسید اظہر گیلانی، نائب ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر جاوید احمداور دیگر حکام نے شرکت کی،

اجلاس میں دارالحکومت کی تفریح گاہوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے دونوں محکموں نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت عطا اللہ عطا نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں ،ان پر توجہ دی جائے ،محکمہ زراعت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر شہر کی تزئین وآرائش میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں موجود بارہ دری اور چند دوسرے مقامات کی لینڈ سکیپنگ کی جائے گی اور دارالحکومت کو سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنانے میں اپنا فعال کردار بھی ادا کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں