پیپلزپارٹی کسانوں، مزدوروںکے حقوق کی ضامن، خرم رسول

پیپلزپارٹی کسانوں، مزدوروںکے حقوق کی ضامن، خرم رسول

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کسان، مزدور، محنت کش، ریڑھی بانوں کے حقوق کی ضامن ہے۔

 آج جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاقت باغ بی بی شہید کی جائے شہادت سے کسانوں سے اظہار یکجہتی کی ٹرالی ریلی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق مشیر وزیر اعظم میاں خرم رسول نے مزدور کسان ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ملک خالد نواز بوبی، صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی بابر سلطان جدون راجہ کامران، سٹی کے سینئر نائب صدر جمیل قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار، ملک آصف، شاہد پپو، رانا رفاقت، نیئر پیرزادہ، ناصر میر، ندیم اعوان، عابد مغل، سہیل اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی متحد اورمنظم ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں