انسدادپولیومہم کاافتتاح،ڈپٹی کمشنرنے بچوں کوقطرے پلائے

انسدادپولیومہم کاافتتاح،ڈپٹی  کمشنرنے بچوں کوقطرے پلائے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت خیابان سرسید میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں اس حوالے سے پوری طرح متحرک ہیں اور ہر گھر میں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیو سے پاک ہو چکا ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے تاکہ پولیو وائرس کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں