پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار

پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار ) اسلام آباد پولیس کا تھانہ بہا رہ کہو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، دومنشیات فروشوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

 2850گرام چرس، ایک پسٹل معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ایس پی سٹی کامر ان عامر خا ن کی سربراہی میں تھانہ جات،سپیشل برانچ، لیڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس میں190گھروں،215 افراد کو چیک کیا گیا۔

بغیر کسی شناخت کے 11مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا جن میں سے 6افراد کو جانچ پڑتال کے بعد ریلیز کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات ڈیلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے 2850گرام چرس و اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدما ت درج کرلئے گئے ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں