کہوٹہ :کرنل وسیم جنجوعہ کا راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کو عشائیہ ،خدمات کی تعریف
کہوٹہ( نمائندہ دنیا )صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ نے ممتاز قانون دان راجہ جہانزیب اختر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔
شعر و شاعری ،مقامی سیاست، عوامی مسائل پر خوبصورت گفتگو ہوئی ، راجہ جہانزیب نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کھیلوں کے حوالے سے خدمات کی تعریف کی،اس موقع پر سید عون عباس شاہ، راجہ یاسر اختر، ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون، ممبر ضلعی زکوٰـ ـ ۃ کمیٹی عنایت اﷲ ستی ، راجہ حارث اظہر، راجہ اسامہ اظہر ، راجہ عمران ضمیر و دیگر نے بھی شرکت کی۔