جاتلی ،پٹرول پمپ منشی پرتشدد،ساڑھے 6لاکھ چھین لئے

جاتلی ،پٹرول پمپ منشی پرتشدد،ساڑھے 6لاکھ چھین لئے

جاتلی(نمائندہ دنیا ) جاتلی پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو منشی سے ساڑھے چھ لاکھ روپے لے کرفرار، جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

منشی حسنات علی نے جاتلی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام احتشام اور عدیل سکنہ دیوی نشے میں پمپ پر آئے ،مجھ سے جھگڑا کیا اور بعد ازاں ہمراہ 8نا معلوم افراد ڈنڈے اور سوٹے لیکر آگئے مجھے مارنا شروع کر دیا ۔ پمپ پر موجود دیگر 2ملازمین کو بھی مارا پیٹا ۔ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے راستے میں مارا پیٹا اور ڈھوک کرمی کے پاس پھینک کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے ساڑھے چھ لاکھ روپے کیش بھی اور موبائل فون بھی لے گئے ۔ جاتلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مسلم لیگی رہنما و سابق امیدوار یو سی دیوی نے ڈکیتی واقعہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑے کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیکر زیادتی کی گئی ہے میرا بھتیجا احتشام جو دولتالہ میں کاروبار کرتا ہے 3فرورری اس پٹرول پمپ پر پٹرول نہ ملنے پر اسکی ملازمین سے تلخ کلامی ہوئی تھی ۔پمپ ملازمین نے میرے بھتیجے کو حسنات ،عمران اور افتخار وغیرہ زدوکوب کیا وڈیو بنائی موبائل اور پیسے بھی چھین لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں