مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبرو استبداد باعث تشویش، عوامی تحریک

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبرو استبداد باعث تشویش، عوامی تحریک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے ۔۔۔

کہ انسانی حقوق کے تمام اہم معاہدوں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورسلامتی کونسل کے فیصلوں میں مقبوضہ کشمیر کی ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت اقوامتحدہ نے دے رکھا ہے جس سے بھارت یکطرفہ طور پر کبھی انکار نہیں کرسکتا، مظلوم کشمیریوں کی تیسری نسل انتظار کررہی ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبرو استبداد، ایذا رسانی، ظلم وجبر، محاصرے باعث تشویش ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں