کہوٹہ، دوگروپوں میں فائرنگ،خاتون قتل

کہوٹہ (نمائندہ دنیا)کہوٹہ کے علاقہ پیکاں یوسی دکھالی میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ۔۔۔
ایک خاتون قتل ایک شدید زخمی ہوگئی، تھانہ کہوٹہ کے علاقہ پیکاں یوسی دکھالی میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ، (ح)لڑکی قتل جبکہ(م) زخمی جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ، پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پے پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پے چھاپے مارے جارہے ہیں۔