دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن ناگزیر، آغا حسین مقدسی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہاہے ایپکس کمیٹی کے فیصلے پوری قوم کی آواز ہیں۔۔۔
دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن ضروری ہے، پاکستان دل و جان سے کشمیری حریت پسندوں کیساتھ ہے، آزادی کشمیر کی جدوجہد پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی ادائیگی میں ناکام ہے تو اس عالمی ادارے کا وجود بے سود ہے۔ پاکستان کی معیشت آج جس منجدھار میں پھنسی ہوئی ہے وہ حکمرانوں، سیاستدانوں کا کیا دھرا ہے، مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے معاشی ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ماتمی سنگت سخی شاہ پیارا کے زیراہتمام چوہڑ ہڑپال میں جشن مولود کعبہ کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔