راولپنڈی میں متعدد وارداتیں، شہری 4گاڑیوں سے محروم

راولپنڈی میں متعدد وارداتیں، شہری 4گاڑیوں سے محروم

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو 4گاڑیوں، 1رکشہ، 18موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارت، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

واقعات کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود سے جہانگیر شاہ، خضر حیات، صدر واہ کینٹ کی حدود سے لائق حسین، دھمیال سے نعیم کی گاڑیاں، نصیرآباد کی حدود سے احسان کا رکشہ چور لے اڑے، تھانہ نیوٹاؤن کی حدود سے سعد سے اسلحہ نوک پر موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی، صادق آباد کی حدود سے راجہ واسط سے اسلحہ کے نوک پر موٹرسائیکل، 2موبائل فون، نقدی 1لاکھ 60روپے، نصیرآباد کی حدود سے عدنان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور موبائل فون، رتہ امرا ل کی حدود سے عرفان کی دکان سے ا سلحہ کے نوک پر 1لاکھ روپے اور ڈی وی آر چھین لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں