عوامی تحریک کاجنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پرتعزیت

عوامی تحریک کاجنرل (ر) پرویز  مشرف کے انتقال پرتعزیت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جنرل(ر) پرویز مشرف اللہ کے حضور پیش ہوگئے، اللہ رب العزت ان کی بخشش اور درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل (ر)پرویز مشرف کی اہلیہ اور ان کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور صبرِ جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں