آزادی ہر فرد کا بنیادی حق ہے ، ڈاکٹر شائستہ سہیل

 آزادی ہر فرد کا بنیادی حق ہے ، ڈاکٹر شائستہ سہیل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )قائداعظم یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا ہے کہ آزادی ہر فرد کا بنیادی حق ہے ، کشمیریوں کو بہرصورت حقِ خود ارادیت ملنا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار ۔۔۔

انہوں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کے نظریے کو صرف پانچ فروری نہیں بلکہ سال بھر یاد رکھا جانا چاہئے ،جو لوگ اپنے نظریات کو فراموش کر دیتے ہیں، وہ ہرگز زندہ قوم کی طرح نہیں رہ سکتے ،اس موقع پر شعبہ ڈیفنس اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز کی چیئرپرسن ڈاکٹر شبانہ فیاض ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شازیہ نسیم اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر اشتیاق علی سمیت طلبہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں