جی نائن مرکز میں کام جلد شروع کئے جائیں ، احسن بختاوری

 جی نائن مرکز میں کام جلد شروع  کئے جائیں ، احسن بختاوری

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراحسن بختاوری نے کہا ہے۔۔۔

 کہ سی ڈی اے جی نائن مرکز میں پارکنگ پلازہ سمیت ترقیاتی کام جلد شروع کرے ، ایف بی آر اور سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جی 9مرکز کراچی کمپنی سمیت دیگر مارکیٹوں کے مسائل حل کرانا ہماری ترجیح میں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جی نائن مرکز کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،راجہ جاوید اقبال نے بطور صدر، حاجی ظفر جنرل سیکرٹری، چودھری عبدالغفار سینئر نائب صدر، چودھری انعم سعید، شیرزادہ کاکاخیل، جاوید خان اورشیخ عالمگیر نے بطور نائب صدر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں