پولی کلینک میں جدید سی ٹی سکین مشین نصب کردی گئی

پولی کلینک میں جدید سی ٹی سکین مشین نصب کردی گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پولی کلینک ہسپتال میں بہتری کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں، پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین نصب کر دی گئی ہے۔

 عبدالقادر پٹیل کے کہا کہ جدید تھری ڈی میمو گرافی مشین بھی نصب کر دی ہے ، جدید مشین کی وجہ سے کینسر کے تشخیصی نظام میں بہت بہتری آئے گی، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کی سکریننگ کی کمی پوری کر دی ہے ، حکومت جاپان کی مدد سے 1.5 ٹیسلا ایم آر آئی سکینر کی تنصیب کو جلد ممکن بنارہے ہیں، پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کا کام جی 11/3 میں شروع ہو گیا ہے توسیعی کام تین سال کے اندر مکمل ہو جائیگا، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں