مقدمہ قتل میں ملوث 2ملزموں کو عمرقید، 8لاکھ روپے ہرجانہ

مقدمہ قتل میں ملوث 2ملزموں  کو عمرقید، 8لاکھ روپے ہرجانہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کی عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں نامزد 2مجرموں کو عمر قید اور 8لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔

 ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم گل محمد عرف گلو کو عمر قید اور 3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، مجرم گلو نے عامر کو قتل کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج فیصل رشید نے مقدمہ قتل میں نامزد مجرم شیراز کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، مجرم شیراز نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں