مشکل کی ہرگھڑی میں ترک عوام کیساتھ ، احسن بختاوری

 مشکل کی ہرگھڑی میں ترک عوام کیساتھ ، احسن بختاوری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے ترکی کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور۔۔۔

 زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے 40 لاکھ کا ایک چیک ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پجاچی کو پیش کیا۔ احسن بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سمیت پوری پاکستانی قوم اس مشکل کھڑی میں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پجاچی نے اس مشکل وقت میں ترکی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی چیک پیش کرنے پر اسلام آباد چیمبر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زلزلے کے بعد دل کھول کر متاثرین کی امدادکرنے پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں