بی آئی ایس پی دفترسکیم تھری تک مفت شٹل سروس کاآغاز

بی آئی ایس پی دفترسکیم تھری تک مفت شٹل سروس کاآغاز

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈبل روڈ اور ایم سی پارکنگ۔۔۔

 لیاقت باغ میں قائم مفت آٹا میگا پوائنٹ پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں اور سکیم تھری میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر تک مفت شٹل بس سروس بھی شروع کی گئی ہے ۔ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع میں جن شہریوں کو آٹے کا 10 کلو کا ایک تھیلا مل چکا ہے ان کو مزید دو تھیلے یکمشت فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے میگا پوائنٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں