شہرمیں متعددوارداتیں،35موٹرسائیکلیں چوری

شہرمیں متعددوارداتیں،35موٹرسائیکلیں چوری

راولپنڈی (خبر نگار) مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو 35 موٹر سائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

واقعات کے مطابق گنج منڈی کی حدود سے رمضان سے اسلحہ کے نوک پر14لاکھ روپے ،سٹی کی حدود سے رضوان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 40000 روپے ، پیرودہائی کی حدود سے ابراہیم سے اسلحہ کے نوک پر موبائل فون اور 1لاکھ 80ہزار روپے ، روات سے ڈاکٹر شیراز سے موبائل فون اور 20ہزار روپے چھین لئے گئے ، نیو ٹاؤن سے وقاص کے گھریلو ملازمین نے گھر سے سامان اور نقدی چوری کر لی ، کینٹ پولیس کو عامر نے بتایا کہ نماز پڑھنے گیا جبکہ میری اہلیہ گاڑی میں بیٹھی تھی اسی دوران دو افراد آئے اور میرے بیوی کو ایک شخص نے باتوں میں لگایا اور دوسرا شخص دوسری سائیڈ سے میری بیوی کا پر س چوری کر کے فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں