پاکستان بوائز سکائو ٹ سے چار گاڑیاں، کمپیوٹر،سرکاری فائلز چوری

 پاکستان بوائز سکائو ٹ سے چار گاڑیاں، کمپیوٹر،سرکاری فائلز چوری

اسلام آباد ( خبر نگار ) پاکستان بوائز سکائو ٹ میں خود کو سیکرٹری قرار دینے والے ملزم اوراسکے ساتھیوں نے چار گاڑیوں، کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک اورسرکاری فائلوں کو چرالیا۔

تھانہ آبپارہ میں لیاقت علی اعوان نے مقدمہ درج کروایاکہ پی آئی اے میں بطور اسسٹنٹ منیجر شمس خان اورجنرل منیجر شعیب احمد کی قیادت میں ایک جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے شمس خان نے خود کو نیشنل سیکرٹری پاکستان بوائز سکائو ٹ قرار دیا،پھر انھوں نے ملازمین کو ہراساں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کے تالے توڑ کر قبضہ کرلیا، انکے ساتھ زاہد محبوب، اقبال شاہ، آفتاب احمد، بشیر عالم، ڈاکٹر افضل بابر، سردار وقار احمد، منورشاہ، وقاص سمیت تیس افراد تھے ، انھوں نے پانچ گاڑیوں پر قبضہ کرلیا، جنکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی، اس مقدمہ میں شمس خان، زاہد محبوب ، شعیب ڈاہری نامزد ہیں ، اے سی نے ہیڈکوارٹر کو سیل کیا، پولیس نے تمام غیر متعلقہ لوگوں کو باہر نکال دیا تاہم شمس خان نے چارسرکاری گاڑیوں پر اپنے مسلح افراد کو فرار کروادیا، اقبال شاہ ، امجد محبوب، منور شاہ، وقاص، وقار احمد، بشیر عالم چودھری سرکاری فائلوں ، کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک وغیرہ کو اپنے ساتھ لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں