واہ میڈیکل کالج کا11واں کانووکیشن ،طلبہ میں اسنا د تقسیم

 واہ میڈیکل کالج کا11واں کانووکیشن ،طلبہ میں اسنا د تقسیم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )واہ میڈیکل کالج کا گیارہواں جلسہ تقسیمِ اسناد ہوا جس میں وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔

کانووکیشن میں سال 2016-17 اور 2017-18 کے بالترتیب 108 اور 123 فارغ التحصیل طلباو طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، ڈاکٹر رومیلہ خان اور ڈاکٹر آمنہ علی بہترین طالبِ علم قرار پائیں جنہیں طلائی تمغوں سے نوازا گیا، ان کے علاوہ دونوں سال کے اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبا کو تین لاکھ، دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی دئیے گئے ، اس موقع پر میجر جنرل (ر) پرو فیسر ڈاکٹر عبدالخالق نوید پرنسپل واہ میڈیکل کالج نے بھی خطاب کیا ،مہمان ِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر نے کالج کے فارغ التحصیل طلباء اور اساتذہ کو ان کی تربیت پر مبارکباد دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں