لڑائی جھگڑے:7افراد زخمی

لڑائی جھگڑے:7افراد زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ رتہ امرال کی حدود میں زاہد کو احمد شاہ وغیرہ نے، صادق آباد کی حدود سے تابش اور اس کے بھائی کو رحمان، شیر محمد، نجیب، علی، اعظم نے زخمی کر دیا اور نقدی 50ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

صادق آباد کی حدود سے انضمام نے طلعت کو فائر مار کر زخمی کر دیا، نصیرآباد کی حدود میں عرفان اور معین کو شمعون وغیرہ نے زخمی کر دیا۔ ریس کورس کی حدود سے شاہ رخ کو راجہ حماد، عبد الرافع وغیرہ نے زخمی کر دیا، چو نترہ کی حدو د میں مختار عالم کو اس کے بھائی عبدالکریم نے زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں